کاجول کو سوشل میڈیا صارفین نے راجدھانی ایکسپریس کیوں کہا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ میں اکثر ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جس کی وجہ سے فنکاروں کو کوئی نا کوئی خطاب یا نام دیدیا جاتا ہے۔ایسی ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر میڈیا انڈسٹری نے ایک اداکارہ کو راجدھانی ایکسپریس کا نام دیدیا ہے۔یہ ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میدیا کی زینت بنی ہوئی ہے اور اب تک ہزاروں صارفین اسے دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے تبصرے بھی کرچکے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


یہ وییو ایئرپورٹ پر بنائی گئی ہے کہ جب اداکارہ فلائٹ کے بعد اپنے گھر جانے کے بےتاب تھیں۔اس ویڈیو میں جو اداکارہ ہیں وہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول ہیں جنہیں اپنے گھر جانے کی بہت جلدی تھی اور اسی وجہ سے میڈیا کے لوگوں کو بھی جلدی جلدی کرنے کا بولا تھا۔
اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو شاید گھر صاف کرنا ہوگا اسی لئے اتنی جلدی کی جبکہ کچھ صارفین نے انہیں راجدھانی ایکسپریس بھی کہا ہے۔