معروف ترک اداکارہ 35 ویں سالگرہ کے اگلے دن اچانک چل بسیں، موت کی وجہ کیا بنی؟

ترکی (قدرت روزنامہ)ترک ڈراموں کی نامور اداکارہ ایجے ایرتم کی 35 سال کی عمر میں اچانک موت نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ایجے ایرتم اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائی گئیں جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔
وکیل کے مطابق ابتدائی طبی رپورٹس میں دل کا دورہ موت کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
وکیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی بھی سختی سے تردید کی جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔
ایجے ایرتم 14 جون 1991 کو پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 2014 میں اوپیرا اور ووکل پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں باقاعدہ اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی۔
انہیں مقبول ترک ڈرامے ‘One Love’ میں اسیل کے کردار سے غیر معمولی شہرت ملی۔
