کابینہ اجلاس، وزیراعظم عمران خان نے بڑی پابندی لگا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہےاجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ تمام وزارتیں اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں کوئی بھی سفیر آئندہ وزارت خارجہ کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا، وزارت خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا دیگر وزرا سے ملاقات کر سکیں گے، ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا،
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی سمری پیش کی گئی، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی قیام کی تجویز بھی دی گئی، ملزم عبدالقادراحسان کی برطانیہ حوالگی کی منظوری دی گئی
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیارکی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں علاقائی تنظیمی ڈھانچے اور جنوبی پنجاب کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے کی ہدایت کی وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں اورجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی
قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف لائیرز فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کے علاوہ چیرمین آئی ایل ایف سینیٹر علی ظفر، نوید سہیل ملک، فیاض احمد مہر، قیصر عباس شاہ، عمیر نیازی، انیس ہاشمی، نہا وسیم شامل تھے۔ ملاقات میں آئی ایل ایف کی مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیئے.