موٹروے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچادیے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوادرکےقریب دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران کو ایک بیگ سڑک سے ملا، بیگ میں 22 لاکھ روپے مالیت کے بیش قیمتی زیورات اور دیگر سامان موجود تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے مالک کو تلاش کیا اور پھر قانونی و تصدیقی مراحل کے بعد قیمتی سامان مالک کے سپرد کردیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر کے دوران بیگ سڑک پر گرگیا تھا جس کا مالک کو علم بھی نہ ہو سکا۔

WhatsApp
Get Alert