فیفا ورلڈکپ: سوئٹزر لینڈ نے بوسنیا کو 1-4 سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا ہرزوگوینا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کے باوجود برتری حاصل نہ کرسکیں۔وقفے پر مقابلہ صفر ، صفر سے برابر تھا۔
دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ کے حملوں میں تیزی آئی جس کے نتیجے میں اُن کے کھلاڑیوں نے انجری ٹائم سمیت 23 منٹ میں 4 گول داغ دیے۔
2گول متبادل کھلاڑی یوہان منزمبی نے اسکور کیے، ایک، ایک گول روبین ورگاس اور زاکا نے بنایا۔
ا س دوران بوسنیا کے ایک کھلاڑی موہاری مووچ کو ریفری نے ریڈ کار ڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جبکہ اُن کی جانب سے واحد گول 93ویں منٹ میں محمک نے اسکور کیا۔
میچ کا اختتام سوئٹزرلینڈ کی 1-4 کی جیت پر ہوا جس نے میچ کے 3 قیمتی اور مجموعی طور پر 4 پوائنٹس حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔
