نائب صدر جے ڈی وینس آج سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا بتانا ہے کہ یران امریکا مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس آج سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔
وائٹ ہاوس کے مطابق ان مذاکرات کی لاجسٹکس ہمیشہ پیچیدہ اور غیر متوقع رہی ہیں، فی الحال امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج روانہ نہیں ہو رہے۔
ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ جیسے ہی کوئی ٹھوس پیشرفت ہوگی آئندہ اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
