9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، شاہ محمود بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ لاہور میں 9 مئی کے آٹھویں مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا ہے جبکہ لاہور میں 9 مئی کے 14 مقدمات درج ہیں۔
تھانہ مغل پورہ میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مجموعی طور پر 22 ملزمان کا ٹرائل ہوا جس کے بعد عدالت نے 2 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا، 20 میں سے 8 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ 12 کو بری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 9 مئی کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert