قومی اسمبلی سے ٹیلی کمیونیکیشن بل کیسے پاس ہوا، کیا اراکین سوئے ہوئے تھےیا ان کی مرضی شامل تھی؟حافظ حمداللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے قومی اسمبلی سے پاس شدہ مبینہ ٹیلی کمیونیکیشن بل ایسے ہے جیسے کہ مکان خالی کرو ٹاور لگانا ہے ورنہ مکان لیناہے، ساتھ 5 کروڑ روپے جرمانہ لگاناہے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا قانون کے ذریعے شہریوں کو چھت سے محروم کرنا آئینی اور انسانی حقوق پر ڈاکہ ہے۔یہ بل نہیں،آفیشل غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا پروانہ ہے پھر حکومت اور قبضہ مافیا میں کیا فرق رہ جائےگا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ایوان بالا(سینیٹ)اس بل کو روک کر زمین بوس کرے، یہ قوم پر بڑا احسان ہوگا۔ یہ بل عوام دشمنی کا بدترین مثال ہے۔ قومی اسمبلی سے یہ ٹیلی کمیونیکیشن بل کیسے پاس ہوا؟ کیا اراکین اسمبلی سوئے ہوئے تھے؟ یا ان کی مرضی شامل تھی؟

WhatsApp
Get Alert