اگر گوادر کو مرکز کے حوالے کیا جا رہا ہے تو کیا لاہور بلوچوں کے حوالے کیا جائے گا؟ مولوی نور اللہ

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)رکن اسمبلی مولوی نور اللہ نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرپشن ، ناانصافی کی وجہ سے محکمومیت بڑھ رہی ہے وفاق کی توجہ بلوچستان کے بجائے پنجاب پر مرکوز ہے اگر گوادر کو مرکز کے حوالے کیا جارہا ہے تو کیالاہور کو بلوچوں کے حوالے کیا جائے گا ؟ ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بلوچستان کی بات نہیں سنی جاتی ، جلسوں کا نوٹس نہیں لیا جاتا تو لوگوں کے پاس کیا چار ہ رہ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47کون لیکر آیا ہے اور کون بی ایس ڈی آئی کو عوامی نمائندوں کے ہوتے ہوئے ترجیح دے رہا ہے ۔
