مکران کے نوجوان مالی مسائل کے باعث دہشتگرد بن رہے ہیں، نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)بی اے پی کی رکن فرح عظیم شاہ نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بہترین بجٹ بنانے پر وزیراعلیٰ، خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے وزراء اور ٹیم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ بلاسود قرض، سرکاری محکموں میں آسامیوں کے اعلان سمیت دیگر فلاحی اقدامات خوش آئند ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بجٹ کا درست استعمال بھی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان مالی مسائل کا شکار ہیں نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے مکران کے لوگ مالی مسائل کی وجہ سے دہشتگرد بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقیاتی اسکیمات میں حصہ نہیں دیا جاتا مجھے امید ہے جس طرح وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ایران امریکہ جنگ ختم کروائی ہے بلوچستان کا مسئلہ بھی حل کروائیں گے ۔
