بجٹ کو آٹومیٹ کر کے کرپشن کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا، ڈیڑھ ارب سے غذائی قلت ختم کریں گے، بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے نامساعد حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں صرف 2ڈی ایچ کیو ایسے تھے جہاں 24گھنٹے بجلی موجود تھی اب حکومت ڈیڑھ ارب کی لاگت سے بجلی کی سہولت صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز میں فراہم کرنے جارہے ہیں وزیراعلیٰ سے کہوں گا کہ کیسکو سے اسکیم کو 6ماہ میں مکمل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کو آٹو میٹ کر کے کرپشن، بوگس اسکیمات کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا ہے ڈیڑھ ارب کی لاگت سے بچوں میں غذائی قلت کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر محکمہ صحت کے تمام ہسپتالوں کی رپورٹ طلب کی جاتی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہنگلاج ماتا مندر کے مقام پر صحت مرکز کو بی ایچ یو پلس پر منتقل کریں گے ۔
