ایران امریکا مذاکرات، شہباز شریف آج رات زیورخ روانہ ہوسکتے ہیں، ذرائع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف ایران اور امریکا کے مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت کےلیے آج رات زیورخ روانہ ہوسکتے ہیں۔
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلہ دور کل زیورخ میں ہوگا، ایرانی وفد کی قیادت باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے۔
امریکی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جبکہ وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، امریکی وفد کے دو ارکان پہلے سے زیورخ میں موجود ہیں۔
دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق تیکنیکی مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقوں پر بات ہوگی، قطر کے نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی وفد امریکا سے لبنان پر اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert