آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹر نے پاکستانی بائولر محمد حسنین کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

سڈنی (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے بگ بیش لیگ میں اپنے پہلے اوور میں تین وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر محمد حسنین کی تعریفوں کے پْل باندھ دئیے۔محمد حسنین نے بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی اوور میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کرکٹ سے وابستہ غیر ملکی شخصیات کو اپنا مداح بنایا ۔انہوں نے محمد حسنین کی شاندار بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی شاندار محمد حسنین۔حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کروایا اور 20رنز دے کر تین

وکٹیں حاصل کیں۔محمد حسنین نے اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جبکہ چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔