وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات

زیورخ (قدرت روزنامہ) سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے آغاز پر پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر عملدرآمد کے لیے سوئٹزرلینڈ کے مذاکرات مرکز میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، ملاقات میں اس وقت غیر معمولی گرمجوشی دیکھی گئی جب اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا اور ان سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے وفود پہنچ چکے ہیں، ایرانی وفد چیف مذاکرات کار باقر قالیباف کی قیادت میں برگن اسٹاک پہنچا ہے، جسے ایرانی میڈیا میں ’میناب 168‘ کا خصوصی نام دیا گیا ہے، اس وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں جب کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، اس کے علاوہ قطر اور سوئٹزرلینڈ کے نمائندے بھی اس عمل کا حصہ ہیں۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان طے شدہ مفاہمت پر عملدرآمد کی حمایت اور اس کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے کوشاں رہے گا، اس تاریخی موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایران، قطر، سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے وفود سے سائیڈ لائن پر اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ترجمان فارن آفس نے واضح کیا کہ اس عالمی بحران میں پاکستان کی سہولت کاری اس کے اصولی، متوازن اور تعمیری مؤقف کی مظہر ہے، امریکہ اور ایران کے ابتدائی مذاکراتی ادوار کی میزبانی اور پاکستان کے مسلسل سفارتی رابطے ہی بالآخر فریقین کو ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ تک لانے کا باعث بنے
