قلعہ عبداللہ کو ڈیموں کی تعمیر میں ایک بار پھر نظرانداز کر دیا گیا، شدید خشک سالی کا خطرہ: انجینئر زمرک خان اچکزئی


قلعہ عبداللہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان، بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ کو ایک بار پھر ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں بلوچستان اسمبلی میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ اور پی ایس ڈی پی میں قلعہ عبداللہ کے لیے ایک بھی نیا ڈیم منظور نہیں کیا گیا، جبکہ یہ ضلع پہلے ہی شدید خشک سالی کا شکار ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں پانی کی قلت اور خشک سالی کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔انجینئر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ قلعہ عبداللہ جیسے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو ڈیموں کی اشد ضرورت ہے، لہذا حکومت موجودہ پی ایس ڈی پی میں ڈیموں کے منصوبے شامل کرے تاکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے پانی کو ذخیرہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر ہوگی بلکہ زراعت، باغبانی اور مقامی آبادی کو بھی طویل المدتی فوائد حاصل ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert