ماضی میں سڑکیں پیسے بنانے کیلئے تعمیر کی جاتی تھیں، وزیر اعظم کا ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

 اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  وزیر اعظم نے ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کا افتتاح کر دیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں سڑکیں پیسےبنانےکیلئےتعمیرکی جاتی تھیں۔

وزیر اعظم نے  ہکلہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروےسےپسماندہ علاقےترقی کریں گے،  2013کی نسبت آج سستی سڑکیں بن رہی ہیں، ماضی میں سڑکوں کی تعمیر پردگناخرچ کیاگیا،  این ایچ اے نے 5 ارب روپے سے زائد کی اراضی واگزار کرائی،طویل المدتی منصوبوں سےہی ملک ترقی کرتےہیں،1960کی دہائی میں پاکستان کی طویل المدت منصوبہ بندی تھی، 1960کی دہائی میں پاکستان میں بڑے بڑے  منصوبے لگائے گئے، دنیامیں سب سےتیزترقی کرنیوالاملک چین ہے، چین نےمستقبل کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہم نےلوگوں کومفت علاج کی سہولیات دینےکیلئےصحت کارڈ دیا، ریاست کی ذمہ داری ہےلوگوں کی صحت،تعلیم اورانصاف کاخیال رکھے،پنجاب کےہرخاندان کومارچ تک صحت کارڈ مل جائےگا،ہیلتھ کارڈصحت سےمتعلق ایک مکمل نظام ہے،پاکستان کاسب سےبڑامسئلہ کرپشن ہے،   کچھ لوگ امیرہوجاتےہیں اورکچھ غریب رہ جاتےہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  سی پیک مغربی روٹس سےپسماندہ علاقوں کوفائدہ ہوگا، ماضی میں پیسہ چوری نہ ہوتاتواسی رقم میں زیادہ سڑکیں بن سکتی تھیں،  طویل المدتی پلاننگ نہ ہونےسےزیادہ ترعلاقےپیچھےرہ جاتےہیں،  ترقی کاایسانظام بنائیں گےکہ کوئی پیچھےنہیں رہےگا۔