پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  فارن فنڈنگ کے کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں  ، عمران خان نے  53  اکاؤنٹس چھپائے ہیں .

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرون ممالک سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی جا رہی تھی ، فنڈنگ میں خورد برد کے اشارے خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں ، تحقیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے ،  اکبر ایس بابر  کی حب الوطنی اور ثابت قدمی کے معترف ہیں .

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے ہی اہم مقدمے کو نمٹانے میں غیر معمولی تاخیر نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے ، عمران خان کا ساڑھے تین سالہ دور قوم کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ڈال گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں