اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں ، عمران خان نے 53 اکاؤنٹس چھپائے ہیں ۔
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرون ممالک سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی جا رہی تھی ، فنڈنگ میں خورد برد کے اشارے خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں ، تحقیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے ، اکبر ایس بابر کی حب الوطنی اور ثابت قدمی کے معترف ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے ہی اہم مقدمے کو نمٹانے میں غیر معمولی تاخیر نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے ، عمران خان کا ساڑھے تین سالہ دور قوم کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ڈال گیا ہے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…