ملتان میں ہوٹل کے کمرے سے کود کر روسی خاتون کی خودکشی کی کوشش لیکن اصل وجہ کیا بنی ؟ پتہ چل گیا

ملتان (قدرت روزنامہ) ملتان میں محبت میں ناکامی پر ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی روسی خاتون کو اسلام آباد میں روس کے سفارت خانے بھجوا دیا گیا ، روسی خاتون کرسیٹنا سانگلہ ہل کے رہائشی نوجوان عبداللّٰہ کی تلاش میں پاکستان آئی اور ملتان میں مقیم تھی، عبداللّٰہ کو تلاش نہ کر پانے اور محبت میں ناکامی پر کرسیٹنا نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  کرسیٹنا اس دوران معجزانہ طور پر محفوظ رہی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا ۔خاتون کو صحت یاب قرار دئیے جانے کے بعد اسے اسلام آباد میں روسی سفارت خانہ بھجوا دیا گیا ۔

ایس پی کینٹ کے مطابق خاتون کو معمولی خراشیں آئی ہیں تاہم اسے جلد واپس اس کے وطن بھجوانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں تب تک وہ اسلام آباد میں سفارت خانے میں مقیم رہے گی۔