بانی کی رہائی کیلئے کوششیں ماند پڑگئی ہیں، علی امین گنڈاپور

بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کیسز جعلی ہیں اور بانی کے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی، سابق وزیر اعلیٰ


پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے کوششیں ماند پڑگئی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کیسز جعلی ہیں اور بانی کے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ ناراض ارکان وزیرِاعلی اور بجٹ کے خلاف نہیں ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا تھا کہ میں بانی سے ملاقات کے لیے نہیں جاتا تھا، ان سے میری ملاقاتیں ہوتی تھیں لیکن کم ہوتی تھیں۔

WhatsApp
Get Alert