لیڈی پولیو ورکر کو اغوا ہوئے تین روز گزر گئے تاحال ان کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام ورثا کی جانب سے احتجاج کا اعلان


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ)لیڈی پولیو ورکر کو اغوا ہوئے تین روز گزر گئے تاحال ان کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام ورثا کی جانب سے احتجاج کا اعلان۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کی رہائشی پولیو لیڈی ورکر آسیہ بی بی ترک کو نا معلوم مسلح افراد نے مبینہ طورپر اغوا کر لیا ورثاء کی جانب سے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی مین اغوا کی رپورٹ درج کروادی گئی تاہم واقعے کو تین روز گزرنے باوجود لیڈی پولیو ورکر کا پولیس سراغ لگانے میں ناکام رہی ورثاء کی جانب سے فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوے عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج دھرنے اور مظاہرے کا اعلان کیا گیا جبکہ گزشتہ روز کوئٹہ جاتے ہوے نوجوان طالب علم محمد اکبر بگٹی کو بس اڈہ ڈیرہ مراد جمالی سے نا معلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے فرار ہوگئے مغوی اکبر کے والدین بوڑھی ماں و دیگر رشتے داروں کے ہمراہ قرٓن پاک اٹھا کر پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے اور اپیل کی کہ مغوی محمد اکبر کو بازیاب کروایا جائے انہوں نے کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں وہ غریب لوگ ہیں جبکہ اوستہ سٹی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ جعفرآباد کے رہائشی نوجوان حسیب اللہ برڑو کا گزشتہ روز اچانک پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جس پر ان کے ورثاء نے اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تھانے میں اطلاعی رپورٹ درج کروادی گئی جس پر پولیس نے مغوی نوجوان کی بازیابی کیلئے کوشیش تیز کردی گئی ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert