پاکستان

رکن اسمبلی عامر لیاقت کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔گذشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر عامر لیاقت کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئیٹ کیا گیا تھا جس کے مطابق عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ ’’عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک، ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے‘‘۔
عامر لیاقت حسین کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ٹوئیٹ میں ان کو لاحق مرض سے متعلق بھی کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں تھیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے اکاونٹ سے کی گئی اس ٹوئٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔اب عامر لیاقت حسین کے اکاؤنٹ سے ایک اور ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اب گھر جا رہے ہیں۔

۔عامر لیاقت نے یہ تو بتادیا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مرض میں مبتلا ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے بسترِ علالت سے ہی اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی تھی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بستر علالت سے اہل وطن اور کنڑول لائن چوکس شوقِ شہادت کے لیے گرویدہ تمام سر بہ کف جوانان پاکستان کو نیا برس مبارک۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے عامر لیاقت کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ۔جب کہ ان کی سیاسی مخالف اور مسلم لیگ ن کی متحرک رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی ٹویٹر پر ٹوٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر ایک دوسرے کا لحاظ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کیلئے دعا گو ہوں جن کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دعا ہے اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے۔

متعلقہ خبریں