اداکارہ سوہائے علی نے اطلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
سوہائے علی ابڑو کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم ان کی ذاتی زندگی کچھ وقت سے خبروں کی ذینت بنی ہوئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شوہر کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہ کیے جانے پر طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا۔
تاہم اداکارہ نے اب طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
سوہائے علی نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں لکھا کہ کوئی بھی باپ بن سکتا ہے لیکن ڈیڈی بننے کے لیے ایک خاص آدمی کی ضرورت ہوتی ہے۔
