آپ کے حریم شاہ سے کیسے تعلقات ہیں ؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور سے سوال

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اینکر مبشر لقمان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے سوال کیا کہ آپ کے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے کیسے تعلقات ہیں؟ جس پرانہوں نے کہا کہ میرے تو سب سے اچھے تعلقات ہیں۔گورنر پنجاب کی جانب سے حریم شاہ کو بیچاری کہنے پر اینکر مبشر لقمان نے کہا کہ بیچاری کیسے ہو گئی، وہ وزارت خارجہ کے آفس کیسے پہنچ جاتی ہے؟چوہدری سرور نے کہا کہ میرا ایک اصول ہے کہ کوئی انسان بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا لیکن ہمیں سب خواتین کی عزت کرنی چاہئیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حریم شاہ کو کریڈٹ دیں کہ وہ کیسے وزارت خارجہ کے آفس پہنچ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے،جب سے ملک پر مشکل وقت آیا ہے تو غریب لوگوں نے قربانی دی ہے۔

۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی وزارت خارجہ آفس کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صارفین نے سوال اٹھایا کہ حریم شاہ وزارت خارجہ کے اندر جانے میں کیسے داخل ہوئیں اور وہاں پر ویڈیو بنانے میں کیسے کامیاب ہوئیں،حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی دینے میں کسی اہم شخصیت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا کیونکہ ان کی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر پہلے ہی منظر عام پر آ چکی تھیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کے سٹاف کے پانچ ارکان سے اس حوالے سے تفتیش کی گئی تھی۔جب کہ حریم شاہ نے وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھنے کو بھی غلطی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ یہ اُن کی کرسی ہے۔ پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہاہے کہ مجھے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اٴْن سے ملنے دفتر خارجہ گئی تھی۔