سندھ

پیپلز پارٹی اپنے قیام سے آج تک غریبوں اور محنت کشوں کی آواز ہے، شیری رحمان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے آج تک مزدوروں، غریبوں اور محنت کشوں کی آواز ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان، کارکنان اور تمام پاکستانیوں کو پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94واں یوم پیدائش مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1928 کے دن سر شاہ نواز بھٹو کے گھر پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے عظیم رہنماؤں میں شامل ہوئے۔شیری رحمان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور ان کو ملکی فیصلوں میں شراکت داری دی یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ان کو ‘قائد عوام’ کا خطاب دیا۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متحد رکھنے کے لئے جمہوری آئین دیا اور وطن کی حفاظت کے لئے جوہری پروگرام کا آغاز کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی کارناموں اور کامیابیوں پر فخر ہے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین، منشور اور نظریات پر قائم ہے۔

متعلقہ خبریں