پاکستانی گلوکار طارق طافو لاہور میں انتقال کرگئے


لاہور (قدرت روزنامہ)نامور طبلہ نواز استاد طافو کے بیٹے گلوکار طارق طافو لاہور میں انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق گلوکار طارق طافو کی طبیعت اچانک بگڑی جس پر انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔
مرحوم کی عمر 58سال تھی۔
طارق طافو نے مشہور پنجابی گیت ، لاہور لاہور اے گاکر شہرت حاصل کی تھی۔
طارق طافو نے سوگواروں میں بیوی،ایک بیٹا ،دو بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ طارق طافو کی نمازجنازہ اقبال ٹاؤن میں کےشہنشاہ قبرستان میں اد ا کی جائے گی ۔

WhatsApp
Get Alert