قلات،مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ سے سرکاری ٹھیکیدار ثنا اللہ بہرانی کو 3 سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا کر لیا

شاہراہِ قلات پر پیش آنے والے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس، مسلح ملزمان مغویوں کو اپنے ساتھ نامعلوم سمت لے گئے، ذرائع


قلات (قدرت روزنامہ)قلات میں آج مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات کے مقام سے سرکاری ٹھیکیدار ثنا اللہ بہرانی کو ان کے تین سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق، سرکاری ٹھیکیدار اپنے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ جا رہے تھے کہ شاہراہ پر مسلح افراد نے انہیں روک کر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور تینوں محافظوں سمیت اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور قلات کے اطراف کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے تاکہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کیے جا سکیں۔

WhatsApp
Get Alert