وزیراعلیٰ سندھ سنجیدہ اقدام کریں ، بلدیاتی قانون واپس لیں ، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (قدرت روزنامہ)حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سنجیدہ اقدام کریں اور بلدیاتی قانون واپس لیں . امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 دن ہوگئےسندھ حکومت کےکان پرجوں تک نہیں رینگ رہی .


انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کی بات کررہی ہے ، دھرنےمیں سخت سردی کے دوران لوگوں نےشرکت کی ، آپ غلط بیانی سے حقائق کو بدل نہیں سکتے . حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اب سندھ حکومت پریشان ہے کہ کیا کرے ، آپکا میئرکو با اختیاربنانے کا بیان غلط ہے ، کراچی کےساڑھے4ہزاراسکولزمیئرکےماتحت تھے .
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سنجیدہ اقدام کریں بلدیاتی قانون واپس لیں ، زبانی خرچ کےسوا ایم کیوایم نے کچھ نہیں کیا .

. .

متعلقہ خبریں