پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا ، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا . سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا روز فارن فنڈنگ کا بتایا جاتا ہے ، یہ کیس پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر نے کیا ہے .

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا کیس دیگر جماعتوں پر کر دیا ، ان کو معلوم ہی نہیں تھا ایسا کچھ دیگر سیاسی جماعتوں نے نہیں کیا ، تحریک انصاف کی درخواست پر کچھ بھی نہیں لگا .
سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا ، یہ لوگ روز آکر بینڈ بجاتے ہیں کہ فلاں نے یہ کیا ، خان صاحب اپنے اکاؤنٹس درست انداز میں بتاتے تو ای سی پی کو کیا ضرورت تھی . سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر نے کہا ہے کہ اسد عمر صاحب ڈونیشن اور اکاؤنٹنگ سمجھتے ہیں ، شبر زیدی آپ کے پاس تھے ان سے مشورہ لیتے ، دنیا بھر پر الزام لگانے کی جگہ پی ٹی آئی غلطیاں مانے ، ہمارے پاس تمام ریکارڈ وجود ہیں .
انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں میرے سامنے ای سی پی میں اکاؤنٹ رکھیں ، تحریک انصاف تماشہ کر کے ای سی پی پر پریشر نہیں ڈال سکتے ، ای سی پی کی رپورٹ پر کہا گیا کہ پبلک نہ کیا جائے ، لوگوں پر الزام لگانے کی جگہ تحریک انصاف اپنے آپ کو درست کریں .

. .

متعلقہ خبریں