ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا


ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی قدرت کوئٹہ)ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے اقبال ٹان میں مبینہ ملزم اسرار احمد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسمات کونج بی بی، سسر یاسین خان اور ساس مدیحہ بی بی کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس انتظامیہ نے واقعے کے بعد پورے علاقے کی سخت ناکہ بندی کر کے فرار ملزم کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اب تک قتل کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

WhatsApp
Get Alert