پی ایس ایل کے لیے کورونا ایس او پیز تیار
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ کے ساتھویں ایڈیشن کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھویں ایڈیشن کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کے لئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔
ایس او پیز کے مطابق میچ والے دن کسی بھی ٹیم کے 8 پلیئرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو 12 پلیئرز کے ساتھ میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگر میچ والے دن 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تو میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والا کھلاڑی 10 دن آئسولیشن میں رہے گا اور کورونا میں مبتلا ہونے والے کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائے گا۔علاوہ ازیں کراچی اورلاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں دو ٹیمیں سفرکریں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث پی ایس ایل سیون میں شائقین کو 100 فیصد اجازت دیے جانے کا فیصلہ مشکلات کا شکار نظر آرہا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے کراچی اور لاہور میں وائرس کی شرح میں مسلسل اضافے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جبکہ اس حوالے سے این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں تفصیلات پر غور کیا جا سکتا ہے۔