ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے دو افراد کی لاشیں برآمد


پنجگور(ڈیلی قدرت کوئٹہ)ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، لاشیں پروم امام بازار کے مقام سے ملی ہیں، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوعہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کرنے اور ان کی شناخت کا عمل شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کی وجوہات اور لاشوں کی شناخت کے حوالے سے تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفصیلی معائنے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی مزید صورتحال واضح ہو سکے گی، واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert