شارجہ میں پیڈ پارکنگ کے اوقات رات تک بڑھانے کا اعلان

شارجہ(قدرت روزنامہ)شارجہ میں پیڈ پارکنگ کے اوقات رات تک بڑھانے کا اعلان، شارجہ میں یکم جولائی سے پیڈ پارکنگ کے اوقات رات 12 بجے تک بڑھا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ شارجہ نے پوری امارت میں پبلک پارکنگ سروسز کے کاروباری اوقات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ العمل، شارجہ شہر، کلبا، خورفکان اور الذید کے تمام پیڈ پارکنگ زونز میں آدھی رات (رات 12 بجے) تک فیس وصول کی جائے گی۔
نیا قانون کے تحتتمام پیڈ پارکنگ ایریاز کے اوقات کار کو یکساں کر دیا گیا، جس کے تحت پیلے رنگ کے سائن بورڈ والے زونز کے اوقات میں توسیع کر کے انہیں نیلے رنگ کے سائن بورڈ والے زونز کے برابر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل، پیلے رنگ کے سائن بورڈ والے زونز میں پارکنگ فیس کے اوقات کار کم تھے۔
بلدیہ شارجہ نے وضاحت کی ہے کہ اس نئی پالیسی کے نفاذ کے باوجود، موجودہ نظام کے مطابق جمعہ اور سرکاری تعطیلات کے دن پبلک پارکنگ مفت رہے گی، سوائے ان مخصوص زونز کے جہاں ہفتے کے ساتوں دن بشمول تعطیلات فیس لاگو ہوتی ہے۔
شارجہ بلدیہ میں پبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حامد القائد نے بتایا کہ یہ تبدیلی امارت بھر میں پبلک پارکنگ سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ امارت میں جاری معاشی اور تجارتی تیزی کے پیش نظر، پبلک پارکنگ کو آدھی رات تک فعال رکھنا صارفین کے لیے پارکنگ کی دستیابی کو یقینی بنانے، غلط استعمال کو روکنے اور اس سے متعلقہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کا مقصد پبلک پارکنگ کے بہترین استعمال کو یقینی بنانا، غلط پارکنگ کو روکنا اور ٹریفک کی روانی کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے، خاص طور پر اہم اور تجارتی علاقوں میں۔ اس سے صارفین کی توقعات پر پورا اترنے اور رہائشی و تجارتی اضلاع میں خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ بتایا گیا ہے کہ شارجہ میں مارت میں تقریباً 124,000 پیڈ پبلک پارکنگ مقامات ہیں۔
نئے قوانین کے تحت، فیس صبح 8 بجے سے آدھی رات (رات 12 بجے) تک لاگو ہوگی۔ ان مقامات کے لیے طریقہ کار اور فیس کا حساب کتاب امارت کے مختلف علاقوں، خاص طور پر سیاحتی مقامات پر پھیلے ہوئے اسمارٹ پارکنگ لاٹس سے مختلف ہے۔ اہم وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کام کے اوقات بڑھانے سے سیزنل سبسکرپشن (مقررہ مدت کی) فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، اور یہ تبدیل نہیں ہوگی۔ درحقیقت، سبسکرائبرز کو روزانہ دو اضافی گھنٹوں کیچھوٹ حاصل ہوگی، جس سے استثنیٰ کا دورانیہ 14 گھنٹوں سے بڑھ کر 16 گھنٹے ہو جائے گا۔
