پی ٹی آئی ایم این ایز کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر جھگڑا کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی


پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے کی وجہ سامنے آگئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اقبال آفریدی اور صبغت اللہ کے درمیان اڈیالا جیل کے باہر کل جھگڑے کا واقعہ رونما ہوا جس کی گونج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی سنائی دی۔
جنید اکبر، اقبال افریدی اور صبغت اللہ کا جھگڑا قومی اسمبلی سیشن کے دوران ہوا تھا، اقبال آفریدی کے کورم کی نشاندہی کی وجہ سے جنید اکبر غصہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق صبغت اللہ نے جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان ہاتھاپائی روکنے کے لیے کوشش کی تھی، اقبال آفریدی نے جنید اکبر اور صبغت اللہ سے بدلہ لینے کے لیے اڈیالہ کے باہر ساتھیوں کو بلایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اختلافات کے حل کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert