قلات سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے اے ایس ایف افسر کی تشدد زدہ لاش برآمد


بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔۔۔
پولیس حکام کے مطابق 58 سالہ محمد وسیم کا تعلق کراچی سے تھا۔ انہیں رواں سال 20 مئی کو ایک ساتھی سمیت قلات سے تقریباً 40 کلومیٹر دور محمد تاوا سے اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا جب وہ کوئٹہ سے کراچی جارہے تھے۔۔۔
واقعے کے بعد سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ مغوی افسر اور ان کے ساتھی کی بازیابی کے لیے پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔۔۔
حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور سرکاری موقف کا انتظار ہے۔۔۔

WhatsApp
Get Alert