ایف بی آر نے کیمرے نصب نہ کرنے والی ٹیکسٹائل ملوں کو وارننگ دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ملوں کو کیمرے نصب کرنے کے لیے الٹی میٹم دیدیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق یکم جولائی سےٹیکسٹائل ملوں پرکیمرےنصب ہوں گے، 180 ملز مالکان کو حتمی وارننگ دے دی ہے۔
ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کیمرے اپنے اخراجات پر لگوائیں گی، کیمرے نہ لگوانے پر ملیں بند تصور ہوں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر شوگر، سیمنٹ اورکھاد فیکٹریوں میں کیمرے نصب کرا چکا ہے۔
