دو بار قرآن پاک مکمل پڑھا ہے: زرین خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ اُنہوں نے دو بار مکمل قرآن پاک پڑھا ہے اور اُنہیں اپنے دین کے بارے میں کافی معلومات ہے۔سوشل میڈیا پر زرین خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے ناقدین کی جانب سے کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے متعلق سوال کا جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔زرین خان نے کہا کہ ’میں مسلمان ہوں اور شاید اسی وجہ سے لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ مسلمان خاتون ہونے کے باوجود یہ ایسے کام کررہی ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے دو بار قرآن پاک پڑھا ہے اور میں اپنے دینِ اسلام کے بارے میں بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’اسلام میں تو یہ حکم بھی ہے کہ آپ کسی پر دباؤ ڈال کر اُس سے کوئی کام نہیں کرواسکتے ہیں۔‘زرین خان نے مزید کہا کہ ’جب خُدا کے پاس جائیں گے تو آپ اپنے جوابدہ ہوں گے اور میں اپنی، تو پھر کیوں کسی کو کچھ سِکھانا۔‘