سبی اور لہڑی کے پہاڑی سلسلوں میں تیز بارشیں، ندی نالوں میں شدید طغیانی، نشیبی علاقے زیر آب

سبی(قدرت روزنامہ)سبی اور لہڑی کے پہاڑی سلسلوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث دریاں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ ایریگیشن (آبپاشی) کے مطابق پہاڑی سلسلوں میں تیز بارشوں کی وجہ سے دریائے ناڑی، دریائے لہڑی اور چانڈیا وئیر میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے اور اس وقت دریائے ناڑی سے 22000 ہزار کیوسک، دریائے لہڑی سے 6612 کیوسک جبکہ چانڈیا ویئر سے 3500 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں ہونے والی ان بارشوں کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ہے، جبکہ دریاے ناڑی اور دریائے لہڑی میں سیلابی ریلوں کی مسلسل آمد کی وجہ سے قریبی نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں۔
