ارجن کپور کے سوتیلی بہنوں جھانوی اور خوشی کپور کیساتھ کیسے تعلقات ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی سوتیلی بہنوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کی۔ارجن کپور نے اپنی سوتیلی بہنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’اُن کے اپنی بہنوں کے ساتھ رشتے میں ہمیشہ باہمی احترام رہا لیکن وہ اپنی بہنوں کی زندگی میں زیادہ مداخلت کرنے سے گریز کرتے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ رشتوں میں دِکھاوا نہیں کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان میں سب کچھ پرفیکٹ ہے‘۔اداکار کا کہنا تھا کہ’اچھی بات یہ ہے کہ اُن کی بہنیں اُن کی عزت کرتی ہیں اور وہ اپنی بہنوں کا احترام کرتے ہیں‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ وہ بہنوں کو تھوڑا بہت تنگ ضرور کرتے ہیں جیسےکہ وقتاً فوقتاً اُن کو ٹرول کرتے رہتے ہیں کیونکہ اُن کا مزاج تھوڑا مزاحیہ قسم کا ہے‘۔ اس انٹرویو کے دوران ارجن کپور سے چھوٹی بہنوں کو مشورہ یا نصیحت کرنے کا کہا گیا تو اُنہوں نےجواب دیا کہ’ہم اب ایک ساتھ نہیں رہتے ہیں لہٰذا ہم روزانہ کی بنیاد پر ہر چیز پر بات نہیں کرتے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’اُنہیں یہ جعلی تاثر پیدا کرنا پسند نہیں ہے کہ ہم ایک خوشحال فیملی ہیں جو کہ ایک چھت کے نیچے رہتی ہےاور ہم ہر چیز پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں‘۔اداکار کا کہنا تھا کہ’ہم بہت سی چیزوں پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور آگے بھی اس چیز کو جاری رکھیں گے‘۔ اُنہوں نے بتایا کہ ’وہ بہنوں کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے۔ ارجن کپور نے اپنی بات کے اختتام میں کہا کہ اگر اُن کی بہنیں اُن کے پاس کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے آئیں تو، وہ اپنے تجربے سے اُنہیں مشورہ دینے کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں‘۔