گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت میں راستہ بھٹکنے والے کراچی سے کوئٹہ جانیوالے خاندان پر فائرنگ، سربراہ جاں بحق، خاتون شدید زخمی ‘ دہشتگردوں کو معصوم روتی بچیوں پر بھی رحم نہ آیا


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) دشت میں راستہ بھٹکنے والے خاندان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والا ایک خاندان مبینہ طور پر گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والا خاندان کراچی کے علاقے ناظم آباد کا رہائشی تھا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ علی جمیل موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں تاہم گاڑی میں موجود دو معصوم بچے محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس افسوسناک واقعے کے بارے میں تاحال سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert