تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بار کوڈ سسٹم نافذ، ڈرائیور، روٹ و دیگر تفصیلات حاصل ہوں گی، میئر کراچی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بار کوڈ سسٹم نافذ ہوگیا ہے۔
واٹر ٹینکرز سے متعلق نئے نظام پر ایک بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بار کوڈ سے ٹینکر، ڈرائیور، روٹ، فٹنس و دیگر تفصیلات حاصل ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ رجسٹرڈ ٹینکر کی شناخت اور ڈرائیور کی تصویر کی بار کوڈ سے تصدیق کی جا سکے گی۔
Public information that people must know about tankers & hydrants. This is how KWSC is trying to curb water theft & its supply through tankers pic.twitter.com/dKTcRoma28
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 27, 2026
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ غیر قانونی ٹینکر مافیا کے خاتمے کے لیے جدید بار کوڈ ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔
