کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے آج کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کے ساتھ مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 20 سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert