پنجاب

پنجاب حکومت کا پی ایم ایس امتحان اور تمام ملازمتوں کیلئےعمر میں رعایت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملازمتوں کی بھرتی اور پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی خصوصی رعایت دی جائے گی، عمر میں رعایت سے ہزاروں نوجوانوں کو پی ایم ایس کے امتحان میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری سنائی ہے، جس کے تحت وزیر اعلی عثمان بزدارنے پی ایم ایس کے امتحان اور اعلان کردہ ملازمتوں کے امیدواروں کے لئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی جبکہ اعلان کردہ ملازمتوں کے لئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کو بھی 2 سال کی رعایت ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔عمر میں رعایت سے ہزاروں نوجوانوں کو پی ایم ایس کے امتحان میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ ملازمتوں میں 2 سال کی رعایت سے بھی نوجوانوں کو ان کا حق دیا ہے۔ عمر میں 2 سال کی رعایت کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب کابینہ سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔اس سے قبل 16 نومبر2021ء کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کی گئی تھی، محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین اب 55 سال کی عمر سے قبل ریٹائرمنٹ نہیں لے سکیں گے، 25 سال کی ملازمت پر ریٹائرمنٹ نہیں ملے گی۔

متعلقہ خبریں