حج رجسٹریشن پر بڑی اپڈیٹ، جانیے مکمل تفصیلات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے تحت حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور 107,587 افراد نے گھر بیٹھے حج کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری حج سکیم کا انتخاب کیا جبکہ 22 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔ آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل مزید چند روز تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
پنجاب سے 51 ہزار، سندھ سے 33 ہزار، خیبرپختونخوا سے 15 ہزار، اسلام آباد سے 5500، بلوچستان سے 2 ہزار، آزاد کشمیر سے 600 اور گلگت بلتستان سے 2 نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
درخواست گزاروں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں، 56 ہزار افراد نے طویل حج پیکج کا انتخاب کیا جبکہ 51 ہزار نے مختصر حج پیکج کا انتخاب کیا۔

WhatsApp
Get Alert