دبئی ؛ شدید بارش میں کبوتر کی جان بچانے والا ایشیائی کارکن ہیرو بن گیا

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شدید بارش میں ایک کبوتر کی جان بچانے والے ایشیائی کارکن کو اعزاز مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات بھر میں شدید بارشوں نے بھیگے بغیر باہر پیدل چلنا تھوڑا ناممکن بنا دیا ہے ، اب ذرا تصور کریں کہ جب بارش ہوتی ہے تو جانوروں کی کیا صورتحال ہوتی ہوگی ، ویسے تو عام طور پر بلیاں اور پرندے جیسے ہی بادل سرمئی ہونے لگتے ہیں تو چھپ جاتے ہیں لیکن اکثر اوقات وہ فرار ہونے کا موقع کھو دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بارش میں پھنس جاتے ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ دبئی میں بھی ہوا جب اماراتی ریاست میں ہوئی تیز بارش کے دوران ایک کبوتر اڑنے اور چھپنے کے قابل نہیں رہا تو کوئی اسے بچانے آیا ، وہ تھے دبئی میونسپلٹی کے ایشیائی ملازم جن کا نام راہول امین سراج ہے ، جنہوں نے کبوتر کو بھیگنے کے بعد دوبارہ اڑنے میں مدد کی۔

اماراتی میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایچ ای داؤد الحجیری نے ملازم راہول امین سراج کو ان کے انسانیت سوز اقدام پر اعزاز سے نوازا ہے۔

راہول امین سراج کے بارے میں سب سے پہلے یو اے ای جینڈر بیلنس کونسل اور دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ کی صدر شیخہ منال بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ، انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں شیخہ منال بنت محمد بن راشد المکتوم نے سراج کے حوالے سے #Hero اور #Respect کو ہیش ٹیگ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کیپشن میں کہا کہ کبوتر کی مدد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔