امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا: امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ

تهران(قدرت روزنامہ)امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے ایک سینیئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے اور دونوں ممالک نے اس ہفتے مذاکرات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور ایران آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کے لیے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔
اس سے پہلے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں اور مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا تھا۔
