سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی جدوجہد میں پیشرفت، ماحولیاتی نمونوں کے نتائج میں نمایاں بہتری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی جدوجہد میں پیشرفت ہوئی ہے اور ماحولیاتی نمونوں کےنتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی جدوجہد میں پیشرفت ہوئی ہے ، ماحولیاتی نمونوں کےنتائج میں 29میں سے 28نمونوں کی منفی رپورٹ آئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اگست 2023 کے بعد منفی ماحولیاتی نمونوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی ڈویژن میں 12میں سے 11 ماحولیاتی نمونے پہلی بار منفی آئے، سندھ کے دیگر ڈویژنز میں پہلی بار تمام 17 ماحولیاتی نمونے منفی رپورٹ ہوئے۔
مصطفیٰ کمال کے مطابق قمبر اور کشمور میں پولیو وائرس کے پھیلنے کو روکنا خوش آئند پیشرفت ہے، بدین اور میرپورخاص میں دوسرے ماہ ماحولیاتی نمونوں کا منفی آنا اہم کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جولائی 2026 کے دوران کراچی میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert