بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں متاثرہ افراد کو ریلیف دینا ممکن ہو سکا،عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ بارشوں اور برف باری کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے انکی بروقت معاونت اورامدای سامان کی فراہمی پر پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ پاک فوج اور ایف سی کی کاوشوں اور کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں متاثرہ افراد کو ریلیف دینا ممکن ہو سکا وزیراعلء نے ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے میں متاثرین کی بحالی اور انکے نقصانات کے ازالے کے لیے سروے کے آغاز کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے بدھ کے روز پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا جہاں انہیں ایک اعلء سطحی اجلاس میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں موسم کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی سنیئر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے بریفنگ دی انہوں نے بارشوں اور برف باری سے پیداہونے والی صورتحال نقصانات اور ریلیف کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے حکومتی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قدرتی آفات سے اسی وقت موثر طور پر نمٹ سکتی ہے جب متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کی زمہ داری ہے اور ہم اپنی یہ زمہ داری ادا کرینگے نقصانات کے سروے کے بعد انکا ازالہ بھی کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے زیارت میں سیاحوں کو رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی سے ہی شعبہ سیاحت کی ترقی ممکن ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زیارت میں ہوٹلوں کے نرخ مقرر کر کے ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اس موقع پر انہوں نے ٹورسٹ پولیس کے قیام کی چیف سیکریٹری کی جانب سے پیش کی گئی تجویز سے اتفاق کرتے ہو? زیارت کنڈ ملیر گوادر اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ پولیس کی تعیناتی کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم اور کال سینٹر کا معائینہ بھی کیا .

.

.

متعلقہ خبریں