فائز عیسیٰ کو آج تک سمجھ نہیں آیا کہ اس نے اپنے منصب سے غداری کی، علیمہ خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج قاضی فائر عیسیٰ کا ایک انٹرویو دیکھا، فائز عیسیٰ کو آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ انہوں نے اپنے منصب سے اور پاکستان سے غداری کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کریں یہ ملک کے ساتھ ظلم ہے، ہفتے میں 18 لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرسکتے ہیں مگر نہیں ہونے دے رہے، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ججزکی منتیں کررہے ہیں، ہمیں پورے حقوق کی بحالی کی بات کرنی چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ حکومت کا ارادہ ہے ایک بہن کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دیں تاکہ دوبارہ سے پھر عمران خان کو 6 ماہ تک مستقل قید تنہائی میں ڈال دیا جائے، یہ ساتھ کسی اپنے بندے کو بھیجیں گے تاکہ اندر جو بات ہو باہر آکر بہنیں وہ بات کریں، یہ فیملی سے ملاقات کے بعد باتیں باہر آنے کا بہانہ بناکر بانی پر مزید سختیاں کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے تمام حقوق کی بحالی چاہتے ہیں، کتابیں ملنی چاہیں فیملی اور بچوں سے ملاقات کرائی جائے۔

WhatsApp
Get Alert