اڈیالہ جیل کی قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل کی قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار، پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے 4 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، 10 قیدیوں کی تلاش جاری۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چکیاں اسٹاپ کے قریب اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی وین میں 34 قیدی سوار تھے جنہیں اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا جارہا تھا کہ چکیاں اسٹاپ کے قریب 14 قیدی پراسرار طور پر وین سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے چار قیدیوں کو دوبارہ پکڑلیا جبکہ دس قیدی تاحال فرار ہیں جنہیں پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
